28 اگست 2014 - 16:42
کشمیر میں25لاکھ افراد سرکاری راشن سے محروم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سرکار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ریاست میں25لاکھ کے قریب لوگ سرکاری راشن کی سہولیات سے محروم ہیں تاہم واضح کیا کہ قلیل راشن کوٹا ملنے کے باوجود حکومت سب کو راشن دیتی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سرکار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ریاست میں25لاکھ کے قریب لوگ سرکاری راشن کی سہولیات سے محروم ہیں تاہم واضح کیا کہ قلیل راشن کوٹا ملنے کے باوجود حکومت سب کو راشن دیتی ہے۔ اسمبلی میں لاکھوں صارفین کو سرکاری راشن سے محروم رکھنے پر اپوزیشن جماعتوں نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ راشن نہ ملنے کی وجہ سے کئی لاکھ لوگ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پی ڈی پی ممبر پیر منصور کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے وزیر چودھری محمد رمضان نے کہا کہ فی الوقت ریاستی صارفین کو 2001 کی مردم شماری کے تحت راشن فراہم کیا جاتا ہے ۔ ایوان میں محمد یوسف تاریگامی کی طرف سے یہ قرار داد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ہر ایک کنبے کو 2روپے ف کلو کے حساب سے 35 کلو راشن فراہم کیا جائے ۔ محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ یہ ایک عوامی مسئلہ ہے اور لاکھوں لوگ سرکاری راشن حاصل نہیں کر پارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال اس قدر سنگین ہوچکی ہے کہ دور دراز علاقوں میں لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہیں جبکہ مفلس اور غریبوں کے علاوہ مفلوک الحال لوگوں کو راشن حاصل کرنے کیلئے در بدر بھٹکنے کے باوجود بھی راشن فراہن نہیں کیا جاتا۔

.......

/169